پاکستان،نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ، ٹکٹوں کی فروخت کل اتوار سے شروع ہوگی

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 26 دسمبر سے شروع ہو رہے پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹ کی فروخت کل(اتوار) سے شروع ہوگی۔کراچی ٹیسٹ کے لیے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 150 اور زیادہ سے 500 روپے رکھی گئی ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کا جنرل ٹکٹ 150، فرسٹ کلاس 250 ، پریمیئم 300 اور وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے۔