Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

نیوزی لینڈ ٹیم نے پاکستان کیلئے اڑان بھرلی،آکلینڈ سے روانہ

آکلینڈ(نیوزڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کےلیے آکلینڈ سے اُڑان بھرلی، جو کل صبح کراچی پہنچے گی۔نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ نے دورہ پاکستان کےلیے سفر پر روانہ ہوگئی، ٹیم نے آکلینڈ سے کراچی کا رخت سفر باندھ لیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس دورے کے دوران 3 ایک روزہ میچز 10 سے 14 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی۔