اہم خبریں

پہلا ٹیسٹ میچ،سابق کپتان بابر اعظم کی ٹیم میں شمولیت کا امکان

لاہور(نیوزڈیسک)جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل، پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی تیاری پکڑلی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں سابق کپتان بابر اعظم کئی ماہ بعد ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کیخلاف جمعرات سے سپر اسپورٹس پارک سنچوریں میں شروع ہونیوالے پہلے ٹیسٹ میں 7 بیٹسمینوں کے ساتھ میدان میں اُترنے کی حکمت عملی بنالی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان بابر اعظم جنھیں اس سال اکتوبر میں ملتان کے پہلے ٹیسٹ میں 30 اور 5 رنز بنانے پر انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا تھا، انھیں آؤٹ آف فارم عبداللّٰہ شفیق کی جگہ ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

سابق کپتان بابراعظم نمبر تین پر کھیلیں گے، کامران غلام نمبر چار نائب کپتان سعود شکیل نمبر پانچ جبکہ ون ڈے اور ٹی 20 کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان نمبر چھ پر بیٹنگ کریں گے۔بیٹنگ آل راؤنڈر سلمان علی آغا نمبر سات پر بیٹنگ کے لیے آئیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
سابق کرکٹر کی گرفتاری کا وارنٹ جاری،کیسا فراڈ کیا؟تہلکہ خیز انکشافات

متعلقہ خبریں