اہم خبریں

ایشین گیمز میں جیولین تھرو، ارشد ندیم سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

ایشین گیمز میں جیولین تھرو، ارشد ندیم سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

ناگویا (اے بی این نیوز) ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستان کے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

ناگویا میں جاری ایتھلیٹکس مقابلوں کے جیولین تھرو میں ارشد ندیم اور یاسر علی جبکہ لانگ جمپ میں انصر عباس پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ایشین ایتھلیٹکس کے مطابق 20ویں ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلے 23 سے 29 ستمبر تک جاری ہیں۔

جیولین تھرو مقابلے میں ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں نیزہ 76.69 میٹر دور پھینکا، جبکہ ان کی دوسری کوشش ضائع ہوگئی۔

ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں کم بیک کرتے ہوئے 80.29 میٹر کی تھرو کی، جس کے بعد وہ چوتھی پوزیشن پر آگئے۔

تاہم ارشد ندیم کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی کوشش بھی ضائع ہوگئی، جس کے نتیجے میں وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

ارشد ندیم کی شرکت سے قبل ایشین گیمز کے جیولین تھرو مقابلے کو پاکستان کے لیے اہم میڈل مواقع میں شمار کیا جا رہا تھا۔
مزید پڑھیں‌:نتن یاہو کا متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ، ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں