اسلام آباد ( اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، نئی قیمتیں 29 ستمبر 2026 کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 404 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 29 ستمبر 2026 کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔
حالیہ دنوں میں حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ جائزے کا نظام بھی نافذ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:سونا خریدنے والوں کے لیے سنہری موقع، ہزاروں روپے سستا ہوگیا















