کراچی ( اے بی این نیوز) ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونا خریدنے والوں کے لیے اہم خبر سامنے آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 12 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 973 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی اور فی اونس قیمت 128 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 156 ڈالر پر آگئی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 325 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 6 ہزار 578 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی 279 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 639 روپے کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی کم ہوئی ہے، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، شائقین کے لیے اہم خبر















