لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں نمبر ون بننے والے پاکستان کے پانچویں بولر ہیں۔ ان سے قبل عمر گل، سعید اجمل، عماد وسیم اور شاہد آفریدی بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
رینکنگ میں افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان ایک ریٹنگ پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ راشد خان گزشتہ چھ ماہ سے ٹی ٹوئنٹی بولرز کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان تھے۔
ابرار احمد کی نمبر ون پوزیشن پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دی جارہی ہے۔
27 ستمبر لانگ مارچ، اہم شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کی تیاریمزید پڑھیں:















