اہم خبریں

میچز کے ایکشن کیلئے تیار ہوں،فاسٹ بائولر شاہین آفریدی

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ دوبارہ سے میدان میں بولنگ کر کے اچھا محسوس ہو رہا ہے، ری ہیب کا عمل جاری ہے، فزیو نے کافی محنت کی ہے، میچز میں ایکشن کے لیے تیار ہوں۔ اس بار ورلڈ کپ سے بھی زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا منتظر ہوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میچز کے ایکشن کیلئے تیار ہوں، اس ہفتے مجموعی طور پر 19 اوورز کروائے، اگلے ہفتے 25 اوورز کرواؤں گا۔شاہین آفریدی نے کہا کہ اس بار ورلڈ کپ سے بھی زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا منتظر ہوں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس بار پہلے سے بھی بہتر ہے، لاہور قلندرز اس بار بھی پی ایس ایل میں زبردست کرکٹ کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں