اہم خبریں

ون ڈے میں پاکستان کو شکست دینا بہت مشکل ہے، کیوی کپتان

کراچی(نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط اور اچھی ٹیم ہے، پاکستان کو اس کی سرزمین پر شکست دینا آسان کام نہیں ہے۔ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے،اسے ہوم گراؤنڈ کا بھی ایڈوانٹیج حاصل ہوگا،ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستان کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،امید ہے کہ ون ڈے سیریز میں شاندار مقابلے دیکھنے میں آئیں گے،ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر بھرپور اعتماد ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کین ولیمسن نے کہا کہ کوشش کریں گےکہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کریں، عالمی کپ قریب ہے ہمیں اُس کی بھی تیاری کرنی ہے اور فتح ہمارے لیے اہم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سیریز جیتنے اور عالمی کپ کے لیے کیویز کو بھر پور تیاریاں کرنی ہے،بطور بیٹر کوشش ہوتی ہے جب بھی رنز بناوں، ملک کے لیے فائدہ مند ہو،آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ کا حصہ ہونے کے ناطے یہ سیریز بہت اہم ہے،ہم اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں