اہم خبریں

شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو اپنے گھرمدعو کرلیا،اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کو بھی دعوت دیدی

کراچی (نیوزڈیسک)چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے گھر دعوت پر مدعو کرلیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے پلیئرز ہفتے کی شام کراچی میں شاہد آفریدی کی رہائش گاہ پہنچے۔عبوری چیف سلیکٹر نے اپنے گھر پر ہونے والی دعوت میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کو بھی مدعو کیا ۔قومی کرکٹرز اس موقع پر جہانگیر خان سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ خبریں