اہم خبریں

رمیز راجہ کو بھی ماہانہ ایک لاکھ 54ہزارروپے پنشن ملے گی، نام فہرست میں شامل

لاہور( نیوزڈیسک) سابق ٹیسٹ اوپنر رمیز راجہ کا نام باقاعدہ طور پر پنشن پانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔انہیں یکم جنوری سے 1 لاکھ 54 ہزار روپے ماہانہ پنشن ملا کرے گی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پنشن کے لئے کرکٹ بورڈ کے بنائے گئے کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کردیے ہیں۔رمیز راجہ نے کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں پنشن دی جائے۔رمیز راجہ کو پیشن پی سی بی قانون کے تحت دی جائے گی۔مینجمنٹ کمیٹی کے ایک رکن نے تصدیق کی کہ کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کے بعد رمیز راجہ کے نام کے اضافے کے بعد لسٹ کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کرنے کے بعد رمیز راجہ بورڈ پر تنقید نہیں کرسکیں گے۔

متعلقہ خبریں