اہم خبریں

پی سی بی کی راولپنڈی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیئے جانے کیخلاف اپیل دائر

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیئے جانے کیخلاف اپیل کردی۔ پی سی بی نے مؤقف اپنایا ہے کہ ڈی میرٹ پوائنٹس کے طریقۂ کار کے برعکس پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو آئی سی سی کی جانب سے غیر معیاری قرار دے کر ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیئے جانے کیخلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اپیل کردی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ راولپنڈی پچ کو طریقۂ کار کے برعکس ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا راولپپنڈی اسٹیڈیم کی پچ میں باؤنس ناہموار نہیں تھا۔پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ اوسط سے کم درجے کی قرار دیئے جانے کے تمام پہلو مکمل نہیں ہوتے۔پاکستان کیخلاف انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ سمیت سیریز میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں