اسکور کو مقررہ 10 اوورز 126 رنز تک پہنچادیا۔ قلندرز کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

جواب میں اسمپ آرمی کی ابتدائی وکٹ جلد کرگئی اس کے بعد رحمان اللہ گرباز اور بھانوکا راجا پاکسے نے 30 رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت اسمپ آرمی نے پانچویں اوور میں 50 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ تاہم گرباز کے 19 رنز پر آوٹ ہونے کے بعد اسمپ آرمی کو بریک لگ گئے۔ اس کے بعد سین ولیمز (0)، راجا پاکسے (14) اور ٹام کرن (0) ایک کے بعد ایک آؤٹ ہوئے جس سے قلندرز نے میچ پر کنٹرول حاصل کرلیا اور اس نے یہ میچ 8 رنز سے اپنے نام کرلیا۔ اسمپ آرمی مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بناسکی۔