اہم خبریں

کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا،سولہ رکنی قومی ٹیم میں کامران غلام، حارث سہیل، طیب طاہر اور اسامہ میر، امام الحق، بابراعظم، فخر زمان، محمدرضوان، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، آغا سلمان، شاہنواز دھانی اور شان مسعود اسکواڈ میں شامل ہیں۔ حارث رؤف اور فخر زمان کی واپسی ہوئی جبکہ طیب طاہر اور اسامہ میر پہلی مرتبہ سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کو آرام دیا گیا۔پاک نیوزی لینڈ تین ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں