اہم خبریں

کرکٹر ریشابھ پنت کو سرجری کیلئے ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی منتقل کیاجائیگا،بھارتی کرکٹ بورڈ

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی کرکٹر ریشابھ پنت کو سرجری کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی منتقل کیا جائے گا، معروف کرکٹر بھیانک کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ریشابھ پنت کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی لایا جائے گا اور بڑے نجی ہسپتال میں داخل کیا جائے گا۔بھارٹی کرکٹ بورڈ کے مطابق ریشابھ پنت کی سرجری کی جائے گی اور بورڈ کی میڈیکل ٹیم مکمل صحت یابی تک ان کی نگرانی جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں