اہم خبریں

ہوم گراؤنڈ پر پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے کی خواہش پوری ہوگئی، سعود شکیل

کراچی(نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے نوجوان بیٹر سعودشکیل نے کہا ہے کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے کی خواہش پوری ہوئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران سابق ٹیسٹ کپتان اور سینئر ساتھی سرفراز احمد نے بہت مدد کی اور اعتماد بخشا۔سرفراز احمد کے ساتھ وکٹ پر رک کراسکور کرنے کا موقع ملا۔میں کم عمری ہی سے سرفراز احمد کے ساتھ کھیلتا آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے بولرز میرے خلاف پلان لے کر آئے تھے تھے اور مجھے آوٹ کرنے کی کوشش کی۔تاہم میں نے حالات کو دیکھ کر اپنا کھیل پیش کیا اور وکٹ کو محفوظ کرتے ہوئے رنز بھی اسکور کیے۔یہ میرا اچھا دن رہا جبکہ میرا کیچ بھی ڈراپ بھی ہوا۔سعود شکیل نے کہا کہ چوتھے روز کے کھیل کے لیے منصوبہ بندی کریں گے۔کوشش ہوگی کہ حریف ٹیم کے خلاف پہلی اننگز میں برتری حاصل کریں۔اگلے میچز کےلئے مزید اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔

متعلقہ خبریں