اہم خبریں

پینتیس سالہ بلے باز سرفراز احمد متنازع امپائرنگ کا شکار ہو گئے

کراچی( نیوز ڈیسک)پینتیس سالہ بلے باز نے اپنی 109 گیندوں کی اننگز میں 10 چوکے لگا کر 78 رنز بنائے۔ اننگز کے 100ویں اوور میں اس وقت تنازعہ کھڑا ہوا جب تھرڈ امپائر احسن رضا نے سابق کپتان کو اسٹمپ پر آؤٹ دیا۔پاکستان کے وکٹ کیپر اور بلے باز سرفراز احمد بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران متنازع امپائرنگ کا شکار ہو گئے۔ایسے حالات میں، امپائر عام طور پر شک کا فائدہ دیتے ہیں۔ تاہم سرفراز کے معاملے میں انہیں آؤٹ کر دیا گیا۔واضح طور پر سرفراز کے کریز سے باہر ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دکھایا گیا، حالانکہ یہ ضرور دیکھا گیا کہ ان کا پاؤں جو تھوڑا سا اٹھا ہوا دکھائی دے رہا تھا، لیکن زمین کو چھو رہا تھا۔

متعلقہ خبریں