کرکٹ بورڈ میں جمہوریت واپس آرہی ہے، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ جلد بحال ہوجائے گی، نجم سیٹھی کا بیان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چيئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں جمہوریت واپس آرہی ہے،سب کھلاڑیوںکے معاہدوں میں توسیع کردی ،ڈیپارٹمنٹل کرکٹ جلد بحال ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چيئرمین نجم سیٹھی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ رمیز راجہ کی کسی بات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، جتنے بھی کھلاڑی تھے ان کے معاہدوں میں توسیع کردی گئی ہے،تمام اداروں سے رابطہ ہوگیا ہے، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ جلد بحال ہوجائے گی۔