2022 زبردست گزرا،ہمیشہ بطور آل راؤنڈر پاکستان کیلئے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش رہی، ندا ڈار

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان ویمن ٹیم کی پلیئر ندا ڈار نے کہاہے کہ 2022 میرے لئے بہت زبردست گزرا، پی سی بی کوچنگ اسٹاف اور ساتھی کرکٹرز نے بہت سپورٹ کیا۔ہمیشہ بطور آل راؤنڈر پاکستان کیلئے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش رہی، کوشش ہے کہ آئندہ آنے والے برسوں میں بھی ایسی کارکردگی دکھاؤں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ندا ڈار نے کہا کہ دوسری لڑکیوں کو بھی میری کارکردگی سے حوصلہ ملا۔ میری کارکردگی میں بسمہ معروف کا بھی اہم کردار ہے، بسمہ کے ساتھ کافی پارٹنرشپس لگیں، عالیہ کے ساتھ بھی شراکت رہی۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بطور آل راؤنڈر پاکستان کیلئے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش رہی، کوشش ہے کہ آئندہ آنے والے برسوں میں بھی ایسی کارکردگی دکھاؤں۔خاتون کھلاڑی کا کہنا تھا کہ عالمی آل راؤنڈر رینکنگ میں ساتواں نمبر ہے، ٹاپ 2 میں آنا چاہتی ہوں، کوشش ہوگی کہ ورلڈکپ میں پاکستان کی بہترین آل راؤنڈر بنوں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ مزید دو سال پاکستان کیلئے کھیلوں۔