مجھے لگتا تھا رمیز راجا پڑھے لکھے آدمی ہیں، ان سے کسی پر الزام لگانے کی امید نہیں تھی،محمد عامر

لاہور(نیوزڈیسک) فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ مجھے لگتا تھا کہ رمیز راجا پڑھے لکھے آدمی ہیں، مجھے ان سے کسی پر الزام لگانے کی امید نہیں تھی،اللّٰہ نے مجھے موقع دیا تو قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلوں گا، میں پہلے پی ایس ایل میں پرفارم کرنا چاہتا ہوں۔نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرنے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ نجم سیٹھی صاحب کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہاں پریکٹس کا موقع دیا۔لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ رمیز راجا پڑھے لکھے آدمی ہیں، مجھے ان سے کسی پر الزام لگانے کی امید نہیں تھی۔محمد عامر نے کہا کہ نجم سیٹھی حمایت کر رہے ہیں لیکن پہلے میں اپنی پرفارمنس پر توجہ دوں گا۔