پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم میں مزید 3کھلاڑیوں کو شامل کرلیاگیا

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے مزید 3 کھلاڑیوں کو تجربے کے لیے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے مزید 3 کھلاڑیوں کو تجربے کے لیے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔احسان اللّٰہ، صائم ایوب اور حسیب اللّٰہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نوجوان پرفارمرز کو ایکسپوژر دینے کے لیے پاکستان ٹیم کے ساتھ ڈریسنگ روم میں رکھا جائے گا۔پہلے ٹیسٹ میں بھی پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے 3 نوجوان کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم تجربہ دیا تھا۔