وزڈن مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم کپتان ہوں گے

لاہور(نیوزڈیسک)وزڈن کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ کی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزڈن کی ون ڈے ٹیم میں پاکستان کے بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ امام الحق بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ، ایڈم زمپا اور نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم اور ٹرینٹ بولٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔بھارت کے سریاس ائیر اور محمد سراج بھی ون ڈے ٹیم میں شامل ہیں۔جنوبی افریقا کے راسی وین ڈرڈوسن، بنگلادیش کے مہدی حسن اور ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔