بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر ریشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئے

دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر ریشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپرریشبھ پنت کی کار آج صبح ریاست اُتراکھنڈ سے دہلی واپس آتے ہوئے حادثے کا شکارہوگئی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے،سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویرسے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کار حادثے میں اِن کو کئی زخم آئے ہوں گے تاہم ان کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ڈاکٹرسشیل ناگر کے مطابق ریشبھ پنت کو چوٹیں ان کے ماتھے اور گھٹنے پر آئی ہیں جبکہ ایکس رے بتاتے ہیں کہ کار میں آگ لگنے کے باوجود ان کے جسم پر کوئی فریکچر نہیں ہے،حادثے کا شکار ہونے والی کار جَل کرمکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے،ریشبھ پنت کو کوابتدائی طبی امداد کے لئے میکس اسپتال ریفرکر دیا گیا ہے، جبکہ حادثہ آج صبح کے وقت پیش آیا جب وہ دہلی واپس آ رہے تھے۔معروف بھارتی کرکٹروی وی ایکس لکشمن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ وکٹ کیپرریشبھ پنت کی صحت سے متعلق کہا کہ شکر ہے وہ خطرے سے باہر ہیں ساتھ ہی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیزی کے ساتھ جلد صحت یاب ہوجاؤ گے۔