Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کراچی ٹیسٹ کا چوتھاروز ، کیوی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 469 رنز بنالیے ، 31 کی برتری حاصل کرلی

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی ٹیسٹ کا چوتھاروز ،نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ، نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 469 رنز بناکر 31 رنز کی برتری حاصل کرلی ۔جمعرات کو کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اب تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 469 رنز بنالیے اور قومی ٹیم پر 31 رنز کی برتری حاصل کرلی۔کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن اور اش سودھی چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا۔کیوی ٹیم نے اب تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 469 رنز بنالیے اور اسے پاکستان پر 31 رنز کی برتری حاصل ہے۔کپتان کین ولیمسن 119 اور اش سوڈھی 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔کیوی ٹیم نے تیسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں پر 440 رنز بنائے تھے جبکہ اسے پاکستان پر 2 رنز کی برتری بھی حاصل تھی۔پاکستان کے سلمان علی آغا بدستور بیمار ہیں اور آج بھی فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے، حسن علی ان کی جگہ فیلڈنگ کر رہے ہیں۔