ہم نے پلان بنایا ہے، اچھی کرکٹ ہوگی، کپتان ٹم ساؤتھی

کراچی (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی نے کہا کہ برصغیر کی کنڈیشن مختلف ہوتی ہیں لیکن ہم نے پلان بنایا ہے، اچھی کرکٹ ہوگی۔اتور کو ٹم ساؤتھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں آکر کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، انگلینڈ نے یہاں زبردست کرکٹ کھیلی تھی اور ہم وہ کرکٹ کھیلیں گے جو ہمیں سوٹ کرےگی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی پریس کانفرنس میں ٹم ساوتھی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹف سیریز کے بعد پاکستان کم بیک کی کوشش کرے گا، یہاں کی کنڈیشنز میں اسپن کے ساتھ فاسٹ بولنگ کو بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی فائنل الیون کا فیصلہ نہیں کیا، صبح کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔