انگلینڈ سے شکست کے باوجود ہم پاکستان کو کمزور حریف نہیں سمجھتے، گیری اسٹیڈ

کراچی(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں واش آؤٹ کی شکست کے باوجود پاکستان کو کمزور حریف نہیں سمجھتے۔جمعہ کو کراچی میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈنے کہا کہ کنڈیشنز نیوزی لینڈ سے بہت مختلف ہیں، ہم صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسکواڈ منتخب کریں گے۔حالیہ کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں ناگزیر تھیں،ہمیں اپنے اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے نوجوان کھلاڑیوں سے بہت اچھی توقعات ہیں، امید ہے کہ وہ دورہ پاکستان میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔