اہم خبریں

رمیز راجہ کی زیر صدارت چلنے والی رجیم اب نہیں رہی، کرکٹ بحران کا خاتمہ ہونے جارہا، نجم سیٹھی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں رجیم چینج کا عمل شروع ہو گیا۔وزیر اعظم کے نوٹیفکیشن بعد مینجمنٹ کمیٹی آج کرکٹ بورڈ پہنچے گی۔جمعرات کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا 2014 کاآئین پھر سے بحال ہوگیا ہے۔مینجمنٹ کمیٹی دن رات فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی کے لیے کام کرے گی۔ہزاروں کرکٹرز کو روزگار ملے گا، کرکٹ میں بحران کا خاتمہ ہونے جارہا ہے۔نجم سیٹھی کہا کہ پی سی بی میں تبدیلی کو خوش آمدید کہنے پر تمام کرکٹ جنونیوں کا شکریہ۔ ہمیں آپ کی نیک تمناوں کی ضرورت ہے۔ہ ابھی کرنے کو بہت سارا کام ہے۔اور کچھ ہوئے کاموں کو ختم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں