اہم خبریں

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی کے معاملات چلانے کےلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔نجم سیٹھی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جو نئے چیئرمین پی سی بی کا تقرر120دن میں یقینی بنائیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی پی سی بی کےبورڈ آف گورننگ کےنئےارکان کا تقررکرے گی،مینجمنٹ کمیٹی ڈیپارمنٹل کرکٹ کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2019کا آئین منسوخ کیا تھا جبکہ کابینہ نے پی سی بی 2014کے آئین بحال کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔

متعلقہ خبریں