اہم خبریں

وزیراعظم شہبازشریف نے پی سی بی معاملات چلانے کیلئے کمیٹی قائم کردی

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے معاملات چلانے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے 14 رکنی کمیٹی بنادی۔وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہوں گے، یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی۔کمیٹی کے نام کابینہ کے سامنے پیش کیے جائیں گے، جس کے قیام کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔وزیراعظم کی تشکیل دی گئی کمیٹی میں شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثناء میر، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ اور ایاز بٹ شامل ہیںکمیٹی میں شاہد خان آفریدی، شفقت رانا، مصطفیٰ رمدے اور چوہدری عارف سعید کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں