آپ ہمارے لیڈر ہو اور رہو گے، شاہین شاہ آفریدی کےبعد حارث رؤف بھی بابر اعظم کیلئے بول بڑے

کراچی( نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بعد حارث رؤف نے بھی کپتان بابر اعظم کے حق میں بول پڑے۔


بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرحارث رؤف نے بابر اعظم کے ہمراہ ماضی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمارے لیڈر ہو اور رہو گے ہمیشہ انشاءاللّٰہ۔اس کے علاوہ حارث رؤف نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ’سوچنا بھی منع ہے‘ اور ’عزت‘ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ بابر اعظم ہمارا کپتان ہے اور رہے گا۔ انہوں نے بھی اپنے پیغام کے ساتھ بابر اعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اور پہچان ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم سے 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد بابر اعظم کی کپتانی کے مستقبل کے حوالے سے باتیں کی جارہی ہیں۔