کیا پاکستان کرکٹ کو نیا سپر اسٹار مل گیا؟تفصیل جانئے اس خبر میں

ملتان(نیوز ڈیسک)کیا پاکستان کرکٹ کو نیا سپر اسٹار مل گیا؟ نوجوان اسپنر ابرار احمد نے ڈیبیو میچ میں انگلینڈ کے تجربہ کار بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا۔ پانچ بلے بازوں کو گھر بھیج دیا۔24 سالہ مسٹری اسپنر کی گھومتی گیندیں انگلش بلے بازوں کے لیے امتحان بن گئی ہیں، ابرار نے اپنے انٹرنیشنل کریئر کے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی۔انہوں نے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر زیک کرالی کو 19 رنز پر بولڈ کیا۔ ان کے بعد بین ڈکٹ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ جو روٹ کو بھی گھر بھیجا۔ اولی پوپ بھی ابرار کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔