ہندی کو تیلگو سے زیادہ اہم قرار دینے پر عدنان سمیع کو تنقید کا سامنا

ممبئی (اے بی این نیوز) بھارتی شہریت اختیار کرنے والے گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کو بھارت کی زبان تیلگو سے ہندی کو زیادہ اہم علاقائی ثقافت کے بجائے ملکی ثقافت کو فوقیت دینے پر تنقید کا سامنا ہے۔ عدنان سمیع خان نے حال ہی میں تیلگو زبان کے گانے ناٹو ناٹو کو آسکر ایوارڈ دیے جانے پر متنازع ٹوئٹس کیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلی کو ہندی کے بجائے تیلگو زبان کی تعریف کرنے پر تالاب کا مینڈک بھی قرار دیا۔ عدنان سمیع خان نے جے ہند کا نعرہ لگاتے ہوئے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی کے لکھا کہ وہ تالاب کے مینڈک کی طرح سمندر کو دیکھنے سے قاصر ہیں اور وہ ملک کے بجائے اپنے چھوٹے سے علاقے کو سراہ رہے ہیں، انہیں شرم آنی چاہئیے۔تاہم عدنان سمیع خان کی مذکورہ ٹوئٹ لوگوں کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ علاقائی ثقافت اور زبان کی اپنی اہمیت ہوتی ہے، جنوبی بھارت کے لوگوں نے کبھی ہندی کو غیر اہم نہیں سمجھا، البتہ شمالی ہندوستان والے تیلگو سے نفرت کرتے ہیں۔عدنان سمیع خان کی جانب سے ناٹو ناٹو کو تیلگو یا مقامی گانا قرار نہ دیے جانے اور تیلگو زبان سے زیادہ ہندی کو اہمیت دینے پر بھی لوگ ان سے ناراض دکھائی دیے اور ان پر الزام لگایا کہ وہ معاملے کو متنازع بنا رہے ہیں۔