کیا کیٹ مڈلٹن لاپتا ہیں؟ مداحوں میں تشویش کی لہر

لندن (نیوز ڈیسک )برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی عوامی تقریبات میں مسلسل عدم شرکت اور سوشل میڈیا سے بھی غائب رہنے پر تشویش لہر پھیل گئی ہے، سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ برطانوی شہزادی ’لاپتا‘ ہیں یا وہ سرجری کے دوران کومہ چلی گئی ہیں یا شہزادہ
مزید پڑھیں:پشاور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی سے روک دیا

ولیم نے کیٹ مڈلٹن کو چھوڑ دیا۔برطانوی شہزادی کی حال ہی میں دو ماہ قبل 18 جنوری کو ان کے پیٹ کی سرجری کی گئی تھی۔پیٹ کی سرجری کے بعد کیٹ مڈلٹن کو واضح طور پر عوامی تقریبات میں نہیں دیکھا گیا اور انکی صحت کے حوالے سے بھی شاہی محل نے سرجری کے

بعد کوئی بیان جاری نہیں کیا۔بعدازاں 12 مارچ کو ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے اپنے تین بچوں کے ہمراہ تصویر شئیر کی تھی تاہم اس پر بھی عالمی میڈیا پر بہت بڑا تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔خبر رساں ادارے رائٹرز اور دیگر اداروں نے رپورٹس شائع کی تھیں کہ شہزادی کی تصویر ایڈٹ شدہ لگتی ہے،الجزیرہ اور این بی سی جیسی معروف اداروں کے فوٹو ایڈیٹرز نے ایڈیٹنگ میں ہونے والی غلطیوں کے بارے میں تفصیلی

ویڈیوز بنائیں، جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ تصویر کیسے فیک ہو سکتی ہے۔تاہم شاہی محل نے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی البتہ کیٹ مڈلٹن کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایڈٹ شدہ تصویر شیئر کرنے پر معافی مانگی گئی تھی۔شہزادی نے اپنے معافی نامے میں لکھا کہ بچوں کے ہمراہ جو تصویر شیئر کی اس پر کچھ لوگوں کو پریشانی ہوئی جس کے لیے وہ معذرت خواہ ہیں، دوسرے نئے فوٹوگرافرز کی وہ تصاویر

میں ایڈیٹنگ کے تجربات انتہائی کم کرتی ہیں۔کیٹ مڈلٹن کی جانب سے یہ ان کا عوام سے آخری بیان تھا، جس کے بعد انٹرنیٹ صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ آخر شہزادی کہاں ہیں؟