خاوند نے پستول سے بیوی نے کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے ایک دوسرے کو قتل کر یا

پشاور(اے بی این نیوز   )میاں بیوی نے فائرنگ کرکے ایک دوسرے کو قتل کردیا،مقتولین کے بیٹے کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ والد نے پستول جبکہ والدہ نے کلاشنکوف سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔پشاور میں معمولی تکرار پر میاں بیوی نے فائرنگ کرکے ایک دوسرے کو قتل کر دیا۔ خاتون موقع پرجاں بحق ہوگئی جبکہ شوہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں چل بسا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے خاتون موقع پر جبکہ اس کا شوہر لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔