جلال پور بھٹیاں میں بڑا ٹورنیڈو ، قدرتی آفات کی طرف اشارہ، ویڈیو وائرل

گجرات(نیوز ڈیسک)پنجاب کے علاقے جلال پور بھٹیاں میں ٹورنیڈو کا منظر،موسمیات تبدیلی یاقدرتی آفات کی طرف اشارہ ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والے یہ منظر سب کے لیے حیرانگی کا باعث بنا ہوا ہے ۔واضح رہے کہ آج جلال پور بھٹیا میں ٹورنیڈو کا منظر دیکھا گیا ، اس سے قبل اتنا بڑا بگولا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، موسمیات تبدیلوں کی وجہ سے یہ اب پاکستان میں بھی آنا شروع ہو گئے پہلے یہ بگولے امریکہ ، کینیڈا وغیرہ میں آتے تھے اور ان سے کافی نقصان ہوتا تھا ، جیسے سمندر میں سائیکلون گول گول گھومتے ہیں اور بڑے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرتے ہیں اسی طرح بگولے آہستہ آہستہ ٹورنیڈوز کی شکل اختیار کر لیتے ہیں جو انتہائی تباہی مچا سکتے ہیں،لیکن پاکستان اس کے لیے تیار نہیں ۔