ٹوئٹر نے بلیو ٹک صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

واشنگٹن(نیوزڈیسک) ٹوئٹر نے بلیو ٹک صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر نے ویریفائیڈ اکاؤنٹس کے لیے پوسٹ کردہ ٹویٹ کو ایڈٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا۔ صارفین اب ایک گھنٹے تک اپنے ٹویٹ کو ایڈٹ کر سکیں گے یہ سہولت صرف فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے ہے ۔ واضح رہے کہ ٹویٹر بلیو سبسکرائبرز کیلئےایڈٹنگ کا فیچر متعارف کرا نے کا اعلان ایلون مسک نے کیا تھا۔