مشن شینزو،چین نے 3 خلابازوں کو اسپیس میں بھیج دیا

بیجنگ(نیوز ڈیسک) مشن شینزو،چین نے 3 خلابازوں کو اسپیس میں بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق چین کا تاریخی کارنامہ پہلی دفعہ ایک شہری کو اسپیس اسٹیشن میں بھیج دیا،مشن شینزو کو جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا، اس میں تین خلا باز سوار ہیں ، جوزمین کے گرد چکر لگانے کے لیے پہلے سے موجود خلابازوں کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ یہ دو ہزار اکیس کے بعد چین کی طرف سے خلا میں بھیجا جانا والا پانچواں انسان برداراسپیس مشن ہے ۔