جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )آر اوز اور ڈی آر اوز کی انتظامیہ سے تعیناتی کا معاملہ، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل ، جسٹس علی باقر نجفی نے بطور سنگل بنچ الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل کیا تھا، پشاور ہائیکورٹ میں عدلیہ کی زیر نگرانی انتخابات کرانے کے لئے دائر پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ، چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے ریمارکس دئیے اس وقت انتظامیہ کاکوئی اور کام نہیں ہے صرف تھری ایم پی اوز کے آرڈرز جاری کررہی ہے، صوبے میں 700 سے زائد تھری ایم پی اوز کے آرڈر جاری کئے گئے ، الیکشن کمیشن کے پاس بھی اختیار ہے وہ خود ، انتظامیہ یا عدلیہ کے ذریعے الیکشن کرواسکتا ہے ، ڈی آر اوز ، آر اوز کانوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ سے معطلی،لاہور ہائی کورٹ کےفیصلےکیخلاف ن لیگ، ق لیگ ، استحکام پاکستان پارٹی اور پیپلزپارٹی کا فریق بننے کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے بارے میں ہائی کورٹس کے فیصلے چیلنج کئے جانے کا امکان ، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹس کے فیصلے چیلنج کرے گا، سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی اپیل آنے پر ہی بینچ تشکیل دیا جائے گا۔