کراچی ( اے بی این نیوز )پیپلزپارٹی کا 13نومبر کو مٹھی سے الیکشن مہم شروع کرنے اور 30نومبر کو پارٹی کایوم تاسیس کاجلسہ کوئٹہ میں کرنے کااعلان، مخالفین کا اتحاد ثبوت ہے پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت ہے،شہلا رضا کی پریس کانفرنس کہاآپ علاقے فتح کررہے ہیں پیپلز پارٹی نے عوام کے دل جیتے،ہم بیمار ہوکربھی ملک میں رہیں گے، ایک صوبے اوراضلاع کی پارٹی کہنے والوں کوالیکشن میں ہمارا مقابلہ کرناچاہیے،پیپلزپارٹی خوتین کااحترام کرتی ہے،فرح گوگی کے جوانکشافات ہورہے ہیں وہ حیرت انگیزہیں،عاجز دھامرہ بولے سندھ میں اتحاد بنانے والے اپنا شوق پوراکرلیں،اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہونگے۔















