دبئی(اے بی این نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کو ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی سونپ دی۔
آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان کو ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 2028 کی میزبانی کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان چیمپئنز ٹرافی سمیت کئی میگا ایونٹس کی میزبانی کر چکا ہے اور اب ایک اور عالمی ٹورنامنٹ میں میزبانی فرائض نبھائے گا۔
واضح رہے کہ ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 2028 میں مجموعی طور پر 12 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
میگا ایونٹ کے فارمیٹ کے تحت 10 ٹیمیں براہِ راست کوالیفائی کریں گی جن میں 2026 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں، میزبان ملک (اگر پہلے سے کوالیفائی نہ کرے) اور 6 جولائی 2026 تک آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونئی انٹرنیشنل رینکنگ میں اگلی سب سے اونچے درجے والی ٹیمیں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں باقی دو ٹیموں کا فیصلہ گلوبل کوالیفائر ٹورنامنٹ کے ذریعے کیا جائے گا جس میں مختلف ریجنل کوالیفائنگ ایونٹس بھی شامل ہوں گے۔
آئی سی سی رپورٹ میں کہا گیا ہے طے شدہ معاہدے کے مطابق بھارت کی ٹیم اپنے شیڈول میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی جبکہ ٹورنامنٹ کی مکمل تفصیلات اور ریجنل الاٹمنٹ کو جولائی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں طے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں۔شانگلہ میں مکان کی چھت گرنے سے 6 بہن بھائی جاں بحق















