اسلام آباد(بشارت راجہ)سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کی سزا کیخلاف اپیل مقررکرنے کی متفرق درخواست منظورکرلی سلمان صفدرکو پرویزمشرف کے لواحقین سے تازہ ہدایات لینے کی مہلت دی گئی چیف جسٹس کی 2019 کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر نہ ہونے پر تشویش ، وکیل نے بتایا رجسٹراراعتراض کیخلاف اپیل اسوقت کے جسٹس عمرعطا بندیال نے چیمبرسماعت میں لارجر بنچ کی ہدایت کی تھی، سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہاکہ افسوس ناک ہےچیمبرمیں جج کے حکم کے باوجود اپیل آج تک مقرر نہیں ہوئی چیف جسٹس فائزعیسی کی سربراہی میں 4 رکنی لارجربینچ نے سماعت کی سابق صدر پرویزمشرف کے وکیل سلمان صفدرسمیت تمام فریقین کے وکلاء پیش ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وہ بنچزتبدیل کرنے کے حق میں نہیں جسٹس منصورعلی شاہ کوبنچ میں شامل کرنے کا مقصد ہے کہ ماضی میں یہ مقدمہ سن چکے ہیں چیف جسٹس نے 2019 سے ابتک مقدمہ مقرر نہ ہونے کی وجہ پوچھی تو وکلاء نے بتایاکہ کسی نے التوا کی درخواست نہیں دی ، سابق صدرپرویزمشرف کے وکیل سلمان صفدر کے دلائل میں موقف اپنایاکہ فوجداری قانون میں ترمیم کےبعد خصوصی عدالت فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائرکی سپریم کورٹ رجسٹرارآفس نے اعتراض عائد کیا کہ سزا یافتہ کےسرنڈرکیے بغیراپیل دائرنہیں ہوسکتی موقف تھا کہ ٹرائل اورسزا عدم موجودگی میں ہوسکتی ہے تواپیل کیوں نہیں،اعتراض کیخلاف اپیل جسٹس عمرعطا بندیال کےچیمبرمیں مقررہوئی، چیف جسٹس نے اپیل اوپن کورٹ میں مقررنہ کرنے کی وجہ پوچھی توسلمان صفدربولے اس سوال کا جواب شاید نہ دے سکوں، چیف جسٹس نے کہاکہ چیمبراپیل میں جب آرڈرہوگیا تھا تواس اپیل کومقررہونا چاہئے تھا سلمان صفدربولےچیمبر میں جج کا موقف تھا کہ لارجربینچ اپیلوں پرسماعت کریں چیف جسٹس کا پرویزمشرف سے متعلق پوچھا تو وکیل نے بتایاکہ 2022 کے بعد سے مشرف بول چال کے قابل نہیں تھے،جس کے بعد ہدایت لینے کیلئے رابطہ میں نہیں رہ سکا تاہم خصوصی عدالت کو غیرآئینی قراردینے والے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے پرمعاونت نہیں کروں گا ،چیف جسٹس نے حامد خان سے پوچھا کہ کیا لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کومانتے ہیں،حامد خان بولے لاہورئیکورٹ کا دائرہ اختیارنہیں بنتا تھا فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ،چیف جسٹس نے استفسارپرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ وہ اس معاملے پر کچھ نہیں کہنا چاہتا سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کی سزا کیخلاف اپیل اورلاہورہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف اپیلیں ابتدائی سماعت کیلئے منظورکرلیں عدالت نے کیس سماعت 21 نومبرتک ملتوی کردی۔















