سعودی شہزادہ یزید بن سعود بن عبدالعزیز کاانتقال

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی شاہی خاندان آل سعود کے شہزادہ یزید بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کرگئے۔سعودی عرب کی حکومتی اور سماجی شخصیات نے شہزادے کے انتقال پر شدید رنج اور غم کا اظہار کیاہے۔عرب میڈیاکے مطابق شہزادہ یزید بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود سعودی وزارت داخلہ کے میڈیا ڈائریکٹر رہے۔ ان کے انتقال پر شاہی خاندان میں سوگ کی کیفیت چھا گئی۔