اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مقدمات کو طوالت دینے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بر ہم، زمین پر قبضہ کیس میں درخواست گزار کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا،، ریما رکس میں کہا مقدمات کو جان بوجھ کر دیر تک چلانا وطیرہ بن گیا ،اس طریقے سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، سارے عدالتی نظام کو تباہ کر دیا گیا ،آہستہ آہستہ تمام معاملات کو بہتر کرینگے۔















