ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 4خواتین اور 3بچے اسلام آباد سے بازیاب

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے 4 خواتین اور 3 بچوں کو اسلام آباد سے بازیاب کرا لیا۔متاثرین کا تعلق آذربائیجان سے ہے، خواتین کو ملازمت کا جھانسہ دے کر آذربائیجان سے لایا گیا۔ ملزمان متاثرہ خواتین کا جنسی استحصال کرنے میں ملوث پائے گئے۔متاثرہ خواتین وزٹ ویزے پر پاکستان آئی تھیں جس کی معیاد ختم ہو چکی تھی اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی ٹیم نے خواتین اور بچوں کو اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں واقع فلیٹس سے بازیاب کیا۔ چھاپے کے دوران خواتین سے پاسپورٹس بھی برآمد کر لئے گئے۔ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے 3 انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈائون جاری ہے، انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔