اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نئی ڈیجیٹل مردم شماری کافیصلہ سابق حکومت نے کیا تھا،سینیٹ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کااظہار خیال کہا میں حقائق پر مبنی بات کررہاہوں،یہ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہے،جس پر 34ارب روپے خرچ کئے ہیں،نتائج تمام ارکان کی منظوری سے جاری ہوئے،سینیٹ اجلاس میں اتحادی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے،جے یوآئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کاواک آؤٹ،کہا بلوچستان کی 64لاکھ آبادی کم کر دی گئی ، اپنی مرضی سے چار لوگوں کے سامنے یہ معاملہ حل کرا یاگیا،سینیٹر رضا ربانی کا بھی نئی مردم شماری پر بلوچستان سے اظہار یکجہتی کہاالیکشن کمیشن جلد ازجلد حلقہ بندیاں مکمل کرے تاکہ انتخابات بروقت ہوں















