اہم خبریں

نیتن یاہو کا امریکا سے ترکی کے معاملے پر بڑا مطالبہ

نیتن یاہو کا امریکا سے ترکی کے معاملے پر بڑا مطالبہ

تل ابیب (اے بی این نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ترکی کو ایف 35 لڑاکا طیارے اور ان کے پرزے فروخت نہ کرے، ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے خطے میں ’طاقت کا توازن‘ متاثر ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے دنوں میں ترکی کا دورہ کریں گے۔

مبصرین کے مطابق، ترکی صدر ٹرمپ کے دورے کو F-35 پروگرام سے متعلق اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے اور درجنوں لڑاکا طیاروں کے انجن خریدنے کے لیے ایک اہم موقع کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن ترک صدر رجب طیب اردوغان کو انعام کے طور پر جدید فوجی ٹیکنالوجی فراہم نہ کرے۔ نیتن یاہو کے مطابق صدر اردگان واضح طور پر اسرائیل کی تباہی چاہتے ہیں۔

فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس سے مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا، ایسا توازن جو بالآخر اسرائیلی فضائی برتری اور میرے خیال میں مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی موجودگی اور پوزیشن سے برقرار ہے۔
مزید پڑھیں‌:چین کا بڑا دفاعی اقدام،اسٹریٹجک میزائل کا کامیاب تجربہ

متعلقہ خبریں