اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا کاشتکاروں کیلئے بڑے پیکج کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا کاشتکاروں کیلئے بڑے پیکج کا اعلان

لاہور (اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 5 ایکڑ زمین کے کاشتکاروں‌ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ محکمہ زراعت سے مزید زمین تلاش کرنے کا کہا ہے، صوبے کی زرعی پیداوار بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت 50 ہزار روپے فی ایکڑ دے رہی ہے، قرعہ اندازی 100 فیصد میرٹ پر ہوئی ہے، اس میں ضرورت مند افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ تھر سے لے کر پوٹھہار، جنوبی اور وسطی پنجاب تک کسانوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے تحت تیس ہزار خوش نصیبوں میں پانچ ایکڑ اراضی تقسیم کی جا چکی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ قابل کاشت سرکاری اراضی مستحق خاندانوں میں بیس سال کی مفت لیز پر تقسیم کی جا رہی ہے۔ صوبائی حکومت تکنیکی مدد اور روپے بھی فراہم کرے گی۔ زمین پر کاشت میں مدد کے لیے 50,000 فی ایکڑ۔
مزید پڑھیں‌:بارشوں کا نیا اسپیل داخل، جانیے موسم کی تازہ اپڈیٹ

متعلقہ خبریں