اہم خبریں

بارشوں کا نیا اسپیل داخل، جانیے موسم کی تازہ اپڈیٹ

بارشوں کا نیا اسپیل داخل، جانیے موسم کی تازہ اپڈیٹ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مون سون کا دوسرا سپیل اور مغربی ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں اور آج سے 10 جولائی تک شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

متوقع بارشوں سے پہاڑی ندی نالوں، برساتی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

دریائے سندھ، دریائے یاسین، غذر، کیلک، منٹاکا، داریل اور مقامی ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے اور دریائے لوتھکو، عشیرائے خوڑ، دریائے دریال، علیخور، گڑائی، خان خوڑ اور دریائے پالاس میں بھی طغیانی کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سیزن، دریائے ڈھور، جنڈی، دریائے بارہ، دریائے گومل، ٹانک زم اور مقامی ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافہ ہوگا۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں شہری اور نشیبی علاقوں میں ’شہری سیلاب‘ کا خطرہ ہے، جس کے باعث مقامی انتظامیہ اور شہریوں کے لیے الرٹ جاری کر دیاگیا۔

مزید برآں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی پہاڑی سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندری ہوائیں تھمنے کے باعث شہر قائد میں درجہ حرارت (پارہ) 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جس کے باعث گرمی اور نمی کی شدت مزید محسوس کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم کی بڑی خوشخبری،نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع

متعلقہ خبریں