راولپنڈی (اے بی این نیوز) حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق افغان شہری کارڈ ہولڈرز کی گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور مختلف علاقوں سے 50 سے زائد افغان شہریوں کو ہولڈنگ کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان شہری کارڈ ہولڈرز کو کیمپ سے افغانستان بھیجا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارڈ ہولڈرز کے اہل خانہ کو بھی تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:عوام پر مہنگائی کا بڑا وار، آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ















