اہم خبریں

پریتی زنٹا بھی اے آئی ویڈیوز کا شکار،عدالت سے رجوع کرلیا

نیو دہلی (اے بی این نیوز)بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی جعلی اے آئی ویڈیوز، تصاویر اور دیگر غیر مجاز ڈیجیٹل مواد کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

درخواست میں پریتی زنٹا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ان کی شکل و صورت استعمال کرتے ہوئے ڈیپ فیک ویڈیوز، تبدیل شدہ تصاویر اور چیٹ بوٹ طرز کا مواد بغیر اجازت تیار اور شائع کیا جا رہا ہے جس سے ان کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔

اداکارہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ سوشل میڈیا اور مختلف آن لائن پلیٹ فارمز سے ان کے نام اور شناخت استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا تمام متنازع مواد فوری طور پر ہٹایا جائے جبکہ آئندہ ایسے مواد کی اشاعت پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

یہ درخواست جسٹس مادھو جمدار کی سربراہی میں سماعت کے لیے پیش ہوئی جہاں عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد متعلقہ فریقین اور آن لائن پلیٹ فارمز کو متنازع مواد ہٹانے کے لیے مشترکہ طریقہ کار طے کرنے کی ہدایت دی۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف سے ستمبر میں اہم مذاکرات متوقع، کامیابی پر پاکستان کو نئی اقساط ملنے کا امکان

متعلقہ خبریں